(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی آئندہ ماہ ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے چاروں صوبوں کی قیادت کو تیاریوں کی ہدایات جاری کردیں ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو لاہور کی بجائے کراچی، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد اترنے کا مشورہ دیا جارہا ہے جبکہ پارٹی کے اکثریت رہنما اس بات پر اصرار کررہے ہیں کہ نوازشریف کا طیارہ کراچی یا اسلام آباد اترنا چاہئے ۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل قانونی معاملات نمٹانے کے لیے پارٹی کے آئینی و قانونی ماہرین سے بھی رائے مانگی جائے گی جبکہ انکے وطن پہنچنے سے قبل عدالتی معاملات حل کرنے کے لیے پٹیشنز دائر کرنے پر بھی غور ہوگا، قانونی معاملات حل ہونے پر نواز شریف کو ایئرپورٹ سے بڑی ریلی کی صورت میں لاہور یا اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پہنچایا جائے گا۔