(ویب ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے پر سونا بھی مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونا 5700 روپے مہنگا ہوگیا ،ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 39 ہزار 900 روپے ہوگئی ۔10 گرام سونا 4887 روپے اضافے سے 1 لاکھ 19 ہزار 942 روپے کا ہوگیا ۔عالمی مارکیٹ میں سونا 2ڈالر اضافے سے 1777 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔صرافہ ڈیلرزکے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور اماراتی درہم مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں اضافے ہوا۔