(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ومیزبان ندا یاسر بھی سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں، اداکارہ نے ڈرامہ انڈسٹری کے جس سیریلز میں کام کیا مداحوں نے اس کو سراہا، ندا یاسر ان دنوں مالدیب کے سیر سپاٹے کررہی ہیں، اداکارہ نے اپنی کچھ تصاویر اور انسٹا سٹوری شیئر کیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبزانڈسڑی کی معروف اداکارہ ندا یاسر ایک نجی ٹی وی چینل پر میزبانی کررہی ہیں جبکہ ڈرامہ انڈسٹری میں اداکارہ نے ایسے متعدد ڈرامے کئے جن کو دیکھنے والوں نےان کو پسند کیا، اداکارہ ان دنوں فیملی کے ساتھ مالدیپ میں ہیں، اداکارہ ندا یاسرنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فیملی کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں.
تصاویر میں اداکارہ کو ان کے شوہر یاسر نواز اور بچوں کے ساتھ مالدیپ کے خوبصورت مناظر کی سیر کرتے اور وہاں کے قدرتی خوبصورتی سے محظوظ ہوتے دیکھا جاسکتاہے,اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ مالدیپ میں ہیں۔
View this post on Instagram