ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق

شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) حوا کی ایک اور بیٹی شوہر کے مبینہ تشدد سے جان کی بازی ہار گئی، رائیونڈ کے علاقے کی شکیلہ بی بی کی پر اسرار ہلاکت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔   

تھانہ رائیونڈ کی حدود میں آصف نے اپنی بیوی شکیلہ کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کر دیا جس پر پولیس نے شکیلہ کے والد عبداللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ شوہر آصف کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ شکیلہ کے لواحقین کا کہنا تھا کہ شکیلہ کی دس سال قبل آصف سے شادی ہوئی تھی، آصف اکثر شکیلہ پر تشدد کرتا تھا، گزشتہ روز آصف کے گھر سے فون آیا کہ شکیلہ کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔

لواحقین نے دیکھا تو شکیلہ کے گلے پر سوجن اور منہ پر تشدد کے نشانات تھے، لواحقین نے الزام عائد کیا کہ شوہر آصف نے تشدد کیا جس کی وجہ سے شکیلہ کی موت ہوئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔