سعود بٹ: 56 کمپنیوں پر بنائی گئی حکومت پنجاب کی سٹیرنگ کمیٹی نے محکموں سے12 کمپنیوں کی رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سٹیرنگ کمیٹی نے صوبائی محکموں کو کمپنیوں کے قیام، مقررہ اور حاصل کردہ اہداف، گزشتہ تین سال کی آڈٹ رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورپنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کی رپورٹ طلب کی گئی۔ رپورٹ میں گزشتہ پانچ سالہ بیلنس شیٹ، انکم سٹیٹمنٹ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کمپوزیشن اور خالی اسامیوں کی تعداد بھی مانگی گئی ہے، پنجاب رورل سپورٹ پروگرام، پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ، پنجاب ہیلتھ کیئرمینجمنٹ کمپنی کی رپورٹ طلب کی گئی۔
پنجاب تھرمل پاور لمیٹڈ،قائداعظم تھرمل پاور لمیٹڈ،پنجاب سوشل سیکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی، پنجاب سکلڈڈویلپمنٹ فنڈ، اربن سیکٹر پلاننگ اینڈ مینجمنٹ سروس یونٹ اورپنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی رپورٹ بھی مانگی گئی ہے۔