(سٹی 42) انسداد دہشتگردی عدالت نےپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اسرار بٹ کی ضمانت دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے اسرار بٹ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، اسرار بٹ کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے کہا کہ اسرار بٹ کا قتل کی واردات سے کوئی تعلق نہیں ہے،پولیس نے بے بنیاد مقدمہ میں ملوث کیا۔
واضح رہے کہ پولیس نے اسرار بٹ کو ائیرپورٹ میں ہونے والے قتل کے مقدمہ میں نامزد کیا تھا، اسرار بٹ پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا