لگیج سکینر کی خرابی لاہور ریلوے اسٹیشن کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان بن گئی

لگیج سکینر کی خرابی لاہور ریلوے اسٹیشن کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز: لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاکھوں روپےمالیت سے لگایا جانے والا لگیج سکینر سات ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود فعال نہ ہو سکا، لگیج سکینر کی خرابی لاہور ریلوے اسٹیشن کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان بن گئی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں۔۔۔شادمان کے ایک گھر سے ڈینگی لاروا برآمد ، مالک مکان کو نوٹس جاری 

  تفصیلات کے مطابق لگیج سکینر کی خرابی کے باعث ڈیوٹی پر مامور ریلوے پولیس کے ملازمین  بھی مشکلات سسے دوچار ہیں ۔ریلوے پولیس کے ملازمین کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر مسافروں کی بڑی تعداد ریلوے اسٹیشن کا رخ کرتی ہے اور لگیج سکینر خراب ہونے کی وجہ سے مسافروں اور ان کے سامان کی مکمل چیکنگ نا ممکن ہوتی ہے۔مسافروں نے بھی ریلوے انتظامیہ سے عید سے قبل لگیج سکینر کو ٹھیک کروانے کا مطالبہ کیاہے۔