طاہر جمیل: شوخ،چنچل اور دلفریب ادائیں،ببلو اور ڈبو کے کیا کہنے,کالج روڈ ٹاون شپ مویشی منڈی میں ببلو اور ڈبو کے چرچے ہیں.
تفصیلات کے مطابق ببلو کے کان لمبے ہیں اور ڈبو کے تھوڑے چھوٹے میں خوبصورتی میں دونوں کا پوری منڈی میں کوئی جوڑ نہیں۔ ان دو سفید راجن پوریے بکروں کی قیمت ہے پورے تین لاکھ روپے، خریدار دو لاکھ دے رہے ہیں مگر مالک بیچنے کو تیار نہیں ہے۔ خریدار کہتے ہیں کہ بکروں کی قیمت دو لاکھ مناسب ہے۔
یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔شادمان کے ایک گھر سے ڈینگی لارووا برآمد ، مالک مکان کو نوٹس جاری
دوسری جانب مالک کا کہنا ہے اپنے بچوں کی طرح پالا ہیں نہ دن کا خیال رکھا اور نہ رات کا، بس دونوں کی خدمت کی تاکہ بہترین روزی مل سکے۔ مالک اور خریدار میں تکرار ہوتی رہی اور دونوں اپنے بات پر بضد رہے۔مالک کا مزید کہنا تھا بکروں کا مول ان کی خوبصورتی اور وزن کے حساب سے جائزہ مانگ رہا ہوں قربانی کا جانور ہے جس نے لینا ہے مول طے نہ کرے۔