رانا ثناءاللہ سےسیکورٹی واپس لینے کا معاملہ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

رانا ثناءاللہ سےسیکورٹی واپس لینے کا معاملہ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ سے پولیس سیکورٹی واپس لینے کا معاملہ , لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناءاللہ سے پولیس سیکورٹی واپس لینے کے حوالے سے کیس کی سماعت وکیل کے پیش نہ ہونے کے باعث بغیر کسی کاروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ۔
 سٹی 42 کے مطابق جسٹس شاہد جمیل خان کی عدالت میں رانا ثناءاللہ کی درخواست پرسماعت کے لئے مقرر تھی ۔راناثناءاللہ کے وکیل اعظم نذیر تارڈ بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے ۔ جس کے باعث عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ۔درخواست گزار رانا ثناءاللہ نے چیف سیکرٹری پنجاب ،ہوم سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ 2008 سے 2018 تک مسلسل صوبائی وزیر قانون اور کابینہ کمیٹی کے چیرمین رہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔ارکان اسمبلی کو بھرے بیگ مل گئے  

 عام الیکشن کے موقع پر اور اس کے بعد انہیں دہشت گردوں کی جانب سے سنگین دھمکیاں مل رہی ہیں ۔انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو سیکورٹی میں اضافہ کے لیے درخواستیں دیں۔ افسران کو دی گئی درخواستوں پر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ۔ درخواستگزار کے مطابق اس کو پولیس سیکورٹی نہ دینا آرٹیکل 4۔ 9۔ 14 اور 25کی خلاف ورزی ہے ۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت اسکو پولیس سیکورٹی میں اضافہ کرنے اور عدالتی فیصلے تک اس کو دی گئی پولیس سیکورٹی واپس نہ لینے کا حکم دیا جائے۔