برائلر مرغی کی قیمت کم نہ ہو سکی،شہری پھٹ پڑے

chicken rate
کیپشن: chicken rate
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:رمضان المبارک کے باوجود شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔شہریوں نے پنجاب حکومت سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کرانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
برائلر مرغی کا گوشت اب بھی شہر میں 351 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہورہا ہے ۔گزشتہ ایک ہفتے میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 28روپے فی کلوگرام کا اضافہ دیکھا گیا جس سے روزہ دار شہری شدید پریشان ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف تو عام آدمی کی پہنچ سے پہلے ہی باہر ہے اور رہی سہی کسر مہنگائی نے پوری کردی ہے اور برائلر مرغی کا گوشت مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یونہی تسلسل کیساتھ برائلر مرغی مہنگی ہوتی رہی تو عام آدمی اس سستی پروٹین سے محروم ہوجائے گا اور غریب کی ہنڈیا میں کبھی گوشت نہیں پک سکے گا پنجاب حکومت برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں پر نظر رکھے۔