ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

بھارت میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدیں بند، دونوں ملکوں میں پھنسے ہوئے عام شہریوں کو واپس بھیجنے کےلیے انتظامات مکمل، پہلے مرحلے میں 41 پاکستانی آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔

واہگہ بارڈر آج خصوصی طور پر پاکستانی شہریوں کو واپس پاکستان داخل کرانے کےلیے کھولا گیا۔ آج اکتالیس پاکستانی پہنچ رہے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں پاکستان میں موجود بھارتی شہریوں کا ایک گروپ بھارت جائے گا۔

پاکستان اوربھارت میں لاک ڈائون کے باعث دونوں ملکوں نے اپنی سرحدیں بند کررکھی ہیں، کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر بھارت میں 188 پاکستانی اور پاکستان میں 205 بھارتی شہری ہیں، جن میں 105 بھارتی طالب علم بھی شامل ہیں۔

آج پاکستان پہنچنے والے اکتالیس پاکستانی بھارتی ریاستوں پنجاب، ہریانہ اور اترپردیش کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے تھے۔ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے متاثرہ شہریوں کے لیے ویزوں میں توسیع بھی کر دی تھی۔ 

بھارت میں موجود  پاکستانیوں کی جانب سے دہلی ہائی کمیشن کو پاکستان واپس بھیجنے کے لئے درخواست دی گئی تھی۔

بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے  پنجاب پولیس انڈیا، انڈین سکیورٹی فورس اور دیگر اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا تھا۔ جس پر واضح طور پر کہا گیا تھا کہ ان پاکستانیوں کو ہر صورت پاکستان منتقل کیا جائے۔ 

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 17 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 124 ہوگئی، جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6505 تک پہنچ گئی۔ 

ترجمان پرائمری  اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق  پنجاب میں  کورونا وائرس کے مزید 216 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 3232 ہوگئی، لاہور میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 522  تک پہنچ گئی.