نامور کامیڈین ببوبر رال کو اپنے مداحوں سے بچھڑے نو سال گزر گئے

 نامور کامیڈین ببوبر رال کو اپنے مداحوں سے بچھڑے نو سال گزر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی حسینی: تھیٹر انڈسٹری کے نامور کامیڈین ببوبرال کی نویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔ منفرد انداز کے حامل اداکار نے بطور گلوکار بھی گیت گائے اور بے پناہ مقبولیت حاصل کی ۔

تفصیلات کے مطابق  تھیٹر انڈسٹری کے نامور کامیڈین ببوبر رال کو اپنے مداحوں سے بچھڑے نو سال گزر گئے۔ اپنی منفرد انداز کی شخصیت اور انداز اداکاری سے انہوں نے بہت کم عرصے میں مقبولیت حاصل کی اور بے پناہ مزاحیہ کردار ادا کئے۔ ان کے مقبول ڈراموں میں شرطیہ مٹھے ،ہکے بکے ، ٹوپی ڈراما ،بولو تارارارا،سیانے بیوقوف سمیت ہزاروں سٹیج ڈرامے ہیں ، ببوبرال کی قوالی پرفارمنس آج بھی شائقین کی پسندیدہ پرفارمنسز میں شامل ہیں۔

فلموں اور ٹی وی کے مایہ ناز اداکار ببو برال گجرانوالہ کے قصبہ گھکھڑ منڈی میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام ایوب اختر تھا۔18 برس کی عمرمیں فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والے ببوبرال نے اسٹیج ڈرامے شرطیہ مٹھے سے ملک گیر شہرت حاصل کی۔ شرطیہ مٹھے تین عشروں پر محیط فنی زندگی میں ببو برال نے اداکاری کے علاوہ سٹیج ڈرامے لکھے اور ہدایات کاری بھی کی۔

  ببوبرال نے بطور گلوکار اپنی آڈیو البم بیتیاں رتاں بھی گائی اور ریلیز  کی، ببوبرال اپنی اداکاری میں ایک مثال تھے اور انہیں دیکھ کر آج بھی کئی فنکار ان کی نقل کرتے ہیں ۔وہ 16 اپریل دوہزار گیارہ میں جگر کے عارضے کے باعث اس دنیا جہاں سے کوچ کرگئے لیکن آج بھی ان کی پرفارمنس شائقین کے دلوں میں راج کرتی ہے ۔

ببو برال کی زندگی کی آخری فلم چناں سچی مچی تھی جبکہ ہندوستان جا کر بھی انہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ 16 اپریل 2011ء کو فن مزاح کا یہ چمکتا دمکتا ستارہ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملا۔

دوسری جانب پاکستان فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو، ولن‘ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کام کرنے والے اسد بخاری کی رسم قل آج ادا کی جائے گی۔ اسد بخاری نے اپنے طویل فنی سفر کے دوران چار سو سے زائد فلموں میں کام کیا،ان کی فلموں میں ’آسوبلا‘، ’خانزادہ‘، ’ظلم دا بدلہ‘، ’دھیاں نمانیاں‘، ’پتر جگے دا‘، ’نواب زادہ‘، ’پگڑی سنھبال جٹا‘، ’موج میلہ‘، ’چن مکھناں‘، ’جند جان‘ اور ’دلاں دے سودے‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔ ان کی ذاتی پروڈکشن میں بننے والی فلموں میں ’آسو بلا’،’اج دی گل اور ’لنڈا بازار‘ فلمیں شامل ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer