تحریک انصاف حکومت کا ایک اور یوٹرن

تحریک انصاف حکومت کا ایک اور یوٹرن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) صاف پانی اور واٹر سپلائی کے بجٹ  سے7 ارب 87 کروڑ روپے کا کٹ لگا دیا گیا، حکومت پنجاب نے صاف پانی کا بجٹ تو استعمال نہیں کیا لیکن اراکین اسمبلی کے حلقوں میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام ، پناہ گاہ سمیت دیگر تیز رفتار منصوبوں کو فنڈز کا اجراء کردیا۔

حکومت پنجاب نے صوبائی محکموں سے سست رفتار اور نا منظور منصوبوں کے نام پر مختص کیا گیا بجٹ سرنڈر کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس کا مقصد فنڈز کو ضائع ہونے کی بجائے تیز رفتارمنصوبوں پر خرچ کرنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹرسپلائی اور نئے فلٹریشن پلانٹ کیلئے 25 ارب روپے مختص تھے لیکن مختص بجٹ میں مکمل فنڈز کا اجراء نہ ہونے کے باعث صاف پانی اور دیگر واٹرسپلائی کی سکیموں سے 7 ارب 87 کروڑ کے فنڈزسرنڈر کر کے دیگرمنصوبوں کو منتقل کردیئے گئے ہیں۔

فنڈز کے حصول کیلئے محکمہ ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ موثر اقدامات نہیں کرسکا جس کے باعث حکومت نے یہ فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کرنے کی منظوری دی، محکمہ خزانہ کے حکام کا موقف ہے کہ فنڈز  ضائع ہونے سے بچانے کیلئے سرنڈر اور منتقل کیے گئے ہیں تاکہ یہ فنڈز تیز رفتار منصوبوں پر خرچ کرکے انہیں مکمل کیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer