(سٹی 42) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کرے گا، افسران دلجمعی سے کام کریں، آئندہ کسی بھی گرفتار افسر کو ہتھکڑی نہیں لگائی جائے گی۔
سول سیکرٹریٹ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ بیوروکریسی بلا خوف و خطر قانون کے تحت فرائض انجام دے،بیوروکریسی کا کام ملکی و عوامی مفاد میں پایسی بنا نا ہے، کوئی بھی افسر مجھے یا ڈی جی نیب کو کبھی بھی مل سکتا ہے، جائز معاملات میں افسران کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔
انہوں کہاکہ گرفتارافسران کو ہتھکڑی نہ لگانےکی ہدایت کردی ہے، نیب آپ سب کو ساتھ لیکر چلے گا، ہم نے جن بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی کی، ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب آپ سب کا اپنا ادارہ ہے، نیب ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے ملکی معیشت کو نقصان ہو، بیوروکریسی اگر فیصلے نہیں کرے گی تو ہم آگے کیسے بڑھیں گے، بیورو کریسی ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، شواہد سے ثابت کروں گا جو نیب کام کر رہا ہے، وہ درست ہے۔