ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھر کے اساتذہ کیلئے خوشخبری

لاہور سمیت پنجاب بھر کے اساتذہ کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)اساتذہ کو دفاتر کے چکر لگانے سے چھٹکارہ مل گیا، تمام سکولز کے اساتذہ کی نئی سنیارٹی فہرست مرتب کرنے کا فیصلہ، محکمہ سکولز ایجوکشن نے تین لاکھ اساتذہ کے سنیارٹی نمبرز آن لائن کر دیے، نئی فہرست پر اساتذہ کی پروموشن ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق لاہورسمیت پنجاب بھر کے 3 لاکھ سکولز اساتذہ کے ابتدائی سینیارٹی نمبرز جاری کردیے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اساتذہ کے سنیارٹی نمبرز کی تصدیق کریں گی، اس بارے میں محکمہ سکولز ایجوکشن کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز کو7 روز میں اساتذہ کے تصدیق شدہ کوائف جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی ابتدائی سنیارٹی فہرست آن لائن کرنے سے دفاتر کے چکر نہیں لگیں گے،پرموشن میں آسانی ہوگی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer