ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

 پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 759 کے  اڑان بھرتے ہی الارم بجنے لگا،جس پر پائلٹ کی جانب سے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا گیا اور واپس لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی، طیارے میں 200سے زائد مسافر سوار تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی ایئرپورٹ  پر لینڈنگ ہوتے ہی ریسکیو ٹیمیں رن وے پر پہنچ گئیں، طیارے کو اپرن پر ہی کھڑا کر دیا گیا، پی آئی اے انجینئرنگ کا عملہ بوئنگ 777 کو چیک کر رہا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور سے جدہ جانیوالی پرواز پی کے 759 کے طیارے میں تکنیکی نقص پیدا ہونے کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی، اس دوران پی آئی اے کے عملے کی جانب سے مسافروں کا لاؤنج میں مکمل طور پر خیال رکھا گیا، مسافروں کو دوسرے طیارے میں سوار کرکے روانہ کر دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer