تنازعہ پھیلا تو اسرائیل کو زلزلہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

Iran, Israel, Irani Foreign Minister, Hizbullah, City42, Gaza
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایران  نے غزہ پر حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئےاسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر لبنان میں قائم گروپ حزب اللہ ملوث ہوئی تو جاری تنازع مشرق وسطیٰ کے دیگر حصوں تک بڑھ سکتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بیروت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے مختلف جنگی حالات کے لیے تیاری کر لی ہے اور اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ پر حملے فوری طور پر روک دے۔

حسین امیر عبداللہیان نے خبردار کیا کہ اگر یہ تنازع مشرق وسطیٰ تک پھیل گیا تو اسرائیل کو "ایک بڑے زلزلے" کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امیر عبداللہیان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی اور گروپ کی حکمت عملیوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی ہے۔

انہوں نے غزہ میں مزید شہری ہلاکتوں کے متعلق خبردار کیا اور تشدد کو روکنے کے لیے کارروائی پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے "جنگی مجرموں" اور اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کو انتباہ کیا اور اسرائیل کو خبردار کیا کہ وہ اپنے اقدامات کو روک دے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔