آئی ایم ایف کے پیسے ختم اور کہیں سے مدد نہیں مل رہی؛ شیخ رشید

آئی ایم ایف کے پیسے ختم اور کہیں سے مدد نہیں مل رہی؛ شیخ رشید
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل گیاہے،جوبھی انکوسہارا دےگا، عزت اوروقارنیلام کرےگا۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  اسحاق ڈار کے آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب ڈالر کم ہو گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کے پیسے ختم اور کہیں سے مدد نہیں مل رہی۔حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں۔ان  کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی ہچکیاں اور سسکیاں عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں۔بجلی،پیٹرول اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو مشکلات کا سامناہے ۔اب طاقت سے کس کو کرش کرنا ہے؟انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل گیاہے،جوبھی انکوسہارا دےگا، عزت اوروقارنیلام کرےگا۔اپنے ذاتی مفاد کےلیے قوم کوسامراجی طاقتوں کاغلام بنارہے ہیں۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو اپنےملک سےلاپتہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اندر سےحق سچ کی آوازیں آناشروع ہوگئی ہیں،نومبرتک آر یاپار ہوجائےگا۔

Ansa Awais

Content Writer