نکاح کے فارم میں ختم نبوت کا حلف لازمی قرار

Nikah Form
کیپشن: Nikah Form
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے نکاح کے فارم میں ختم نبوت کا حلف لازمی قرار دے دیا۔  

صوبائی حکومت نے مذکورہ فیصلے کا اعلان اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک مختصر ویڈیو کلپ میں کیا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں پنجاب اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں نکاح نامہ کے فارم میں ختم نبوت کے حلف کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ مسلمانوں اور غیر مسلموں (احمدیوں) کے مابین شادی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کے اراکین صوبائی اسمبلی نے مشترکہ طور پر پیش کی تھی۔

مسلم لیگ (ق) کی ایم پی اے خدیجہ عمر نے کہا کہ بہت سی شکایات تھیں کہ لوگ شادی کے وقت اپنا عقیدہ چھپاتے ہیں، شادی کے کئی سال گزرنے کے بعد گھر والوں کو معلوم ہوتا ہے کہ میاں بیوی میں سے ایک احمدی عقیدہ کی پیروی کر رہا ہے جس کی وجہ سے گھر والوں اور بچوں کے لیے بہت پریشانیاں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے دفتر کو بھی اس حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد نکاح نامہ کے فارم میں عقیدہ ختم نبوت (ﷺ) کا خانہ شامل کرنا ضروری سمجھا گیا۔