ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری؛  فی لیٹر قیمت میں اچانک بڑا اضافہ کرنے کی تجویز

 Petrol Price in pakistan
کیپشن: Petrol Price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فریحہ بتول)مہنگائی نے پھر سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی، پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے نوے پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں نو روپے  نوے پیسے بڑھنے کا امکان ہے۔

عوام ایک مرتبہ پھر پیٹرول بم کے لئے تیار ہو جائیں، 16 اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے،پٹرول کی قیمت  فی لیٹر 5روپے 90پیسے تک بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر  تک اضافہ کی تجویز کی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے متوسط طبقہ شدید متاثر ہوا پہلے مہنگائی کیا کم تھی جو اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے عوام کا کہنا ہے حکومت نے اپنی آمدنی برھنے کے لیے آسان حال دھونڈ لیا ہے،حکومت کو پٹرول کی قیمت میں کمی کے لئے حکمت عملی اپناتے موثر  اقدامات  کرنے چاہیے۔

واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور مہنگائی کی بڑھتی رفتار  کے باوجود پاکستان میں معاشی سرگرمیاں تیز ہونے پر پیڑولیم مصنوعات کی فروخت میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے،گزشتہ سال ستمبرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت انیس لاکھ تیس ہزار میٹرک ٹن رہی جبکہ رواں سال پہلے سہہ ماہی میں فروخت اٹھاون لاکھ نوے ہزارمیٹرک ٹن رہی۔

ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2021 میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ستمبر 2020 کے مقابلے 26 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا،رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ دو ہزار اٹھارہ کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں پیٹرولیم مصنوعات کی سب سے زیادہ فروخت ریکارڈ کی گئی،ستمبر 2020 کے مقابلے رواں سال ستمبر میں پیٹرول کی فروخت میں 23 فیصد اور ڈیزل کی فروخت میں 46 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020 کے مقابلے ستمبر  2021 میں فرنس آئل کی فروخت8 فیصد اضافے سے4 لاکھ میٹرک ٹن پر جا پہنچی ہے جبکہ ستمبر 2021 میں پی ایس او کی فروخت39 فیصد اضافے سے 10 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer