سٹی42: دھرم پورہ پل کے قریب 25 سالہ نوجوان ریلوے لین کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگیا۔ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت تا حال نہیں ہوسکی۔ ایدھی ذرائع کا بتانا ہے کہ 25 سال کے نامعلوم شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نےابتدائی کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی۔
تاہم ابھی یہ بھی معلوم نہ ہوسکا کہ نوجوان نے خودکشی کی یا حادثے کا شکار ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جای ہیں۔ جاں بحق ہونے والےشخص کے لواحقین کی تلاش کی جا رہی ہے، مساجد میں اعلانات بھی کروائے جا رہے ہیں۔ جبکہ جاں بحق شخص کے پاس سے کسی بھی قسم کی کوئی شناختی دستاویزات نہیں ملیں۔