ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نابینا افراد کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

نابینا افراد کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی )  فیصل چوک مال روڑ پر نابینا افراد کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری، نابینا ملازمین کا کہنا ہے کہ تمام ملازمین کو سکیل کے مطابق ریگولر کیا جائے۔

مظاہرین نے فیصل چوک کو چاروں اطراف سے بند کر دیا ہے، نابینا افراد کا کہنا ہے کہ 6 ماہ گزر گئے مگر صوبائی وزیر قانون کی جانب سے کیا جانے والا وعدہ اب تک وفا نہ ہوسکا۔ وزیر قانون راجہ بشارت نے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

نابینا افراد میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی شریک ہیں، کہتے ہیں کہ ہم نے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر کوئی مذاکرات کرنے کے لئے سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہا۔

نابینا ملازمین کا مطالبہ ہے کہ پنجاب بھر میں موجود 1000 ملازمین کو سکیل کے مطابق کنفرم کیا جائے، مطالبہ نہ مانا گیا تو دھرنا جاری رہے گا۔