ارشاد قریشی : نیب کی ٹیم پی ٹی آئی چیرمین سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم میں تفتیشی افسر میاں عمر ندیم، کیس افسر عاصم منیر اور پراسیکیوٹرز روح الامین،ہارون بلوچ شامل ہیں۔ نیب ٹیم پی ٹی آئی چیرمین سے تین روز تک اڈیالہ جیل میں تفتیش کرے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کی اجازت نیب ٹیم نے عدالت سے حاصل کی ہے۔