سٹی42 : سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 23 ڈالر کے اضافے سے فی اونس 1988 ڈالر کا ہو گیا جبکہ 1 تولہ سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب 1 تولہ چاندی 2580 روپے پر برقرار ہے۔