(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ کے حکام نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے باوجود وہ اب بھی اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، دورے کے انتظامات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کرکٹ حکام نے کہا کہ وہ آنے والے دورے سے قبل اور اس کے دوران سکیورٹی کا جائزہ اور نگرانی جاری رکھیں گے۔ بلیک کیپس کے کوچ گیری سٹیڈ کو یقین ہے کہ سکیورٹی کا جائزہ مناسب ہے۔
ہم وہی حفاظتی لائن اختیار کریں گے جو انگلینڈ کرکٹ حکام کرر ہے، جس سے ہمیں رہنمائی ملے گی ۔ نیوزی لینڈ کو 20 سال بعد دورہ پاکستان میں دسمبر اور جنوری میں دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچ کھیلنا ہے۔ پہلا ٹیسٹ 27 دسمبر سے شروع ہوگا۔