حکومت کا اہم اقدام، شہریوں کی بڑی مشکل حل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا اہم اقدام، شہریوں کی بڑی مشکل حل کرنے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اسموگ پر قابو پانے کے لیے سرحدی اور صنعتی علاقوں میں ایئر پیوریفائڈ ٹاورز نصب کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسموگ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے، پورے پنجاب خصوصاً لاہور میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ لاہور اور دیگر شہروں میں ہوا صاف کرنے کے ٹاورز لگانے کے لیے چینی ٹیکنالوجی سود مند ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایئر پیوریفائڈ ٹاورز سرحدی اورصنعتی علاقوں کے قریب لگائے جائیں گے، ان ٹاورز کو پیشگی فلڈ وارننگ اور دیگر مقاصد کے لیے بھی استعمال میں لایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کی ہے۔