غیرملکی ائیر لائن کا انوکھاکارنامہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی کا سامان غائب

غیرملکی ائیر لائن کا انوکھاکارنامہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی کا سامان غائب
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:غیر ملکی ایئر لائن کا کارنامہ منظر عام پر آگیا وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور ترجمان پی پی فیصل کریم کنڈی کا سامان غائب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور حکومتی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی جو غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔ منزل پر پہنچنے کے بعد ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب دبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انہیں اپنا سامان نہیں ملا۔دبئی ایئرپورٹ پر اپنا بیگ نہ ملنے پر فیصل کریم کنڈی نے مذکورہ ایئرلائن پر غصے کا اظہار بھی کیا ہے۔

غیر ملکی ایئرلائن کے غیر ذمے دارانہ رویے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔فیصل کریم کنڈی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بیگ میں میرے اہم قیمتی دستاویزات ہیں۔ یہ ایئرلائن کا غیر پیشہ ورانہ اقدام ہے اور اب تک سامان کا نہ ملنا ایئر لائن کی سروس پر بھی سوالیہ نشان ہے۔