تنقید کیوں کی، ایلون مسک نے انجینئر کو ٹوئٹر سے فارغ کردیا

Elon Musk
کیپشن: Elon Musk
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کے نئے سربراہ کو تنقید پسند نہ آئی اور انہوں نے فوراً ہی کمپنی کے انجینئر کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق موبائل فونز پر ٹوئٹر ایپلیکیشن پر کام کرنے والے انجینئر ایرک نے ایلون مسک کی ایک ٹوئٹ پر جواب میں لکھا کہ ایپ کے تکنیکی حصے کے بارے میں ان کی سمجھ غلط تھی۔

ایلون مسک نے کمپنی کے انجینئر کو جواب دیتے ہوئے اس سے سوال کیا کہ ٹوئٹر اینڈرائیڈ پر بہت سلو ہے آپ نے اسے ٹھیک کرنے کے لیے کیا کیا ہے؟ایرک نے ایلون مسک کو سمجھانے کے لیے کئی ٹوئٹس کیں جس پر ایک صارف نے لکھا کہ تم نے اپنے نئے باس کو یہ سب کچھ پرائیوٹ طریقے سے کیوں نہیں بتایا۔

صارف کےسوال پر 8 سال سے زائد ٹوئٹر کے لیےکام کرنے والے ایرک نے جواب دیا کہ شاید انہیں بھی مجھ سے ذاتی طور پر سوالات پوچھنے چاہئیں۔اس پوسٹ کے بعد پیر کو ایلون مسک نے اعلان کیا کہ ایرک کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے، جس کے بعد ایرک نے ٹوئٹر سربراہ کی پوسٹ کو ری ٹوئٹ کر کے اس پر سیلوٹ کا ایموجی لگایا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق   ٹوئٹر سے اس ماہ نکالے جانے والے کئی ملازمین نے اپنی پوسٹ میں سیلوٹ کا ایموجی استعمال کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ایلون مسک اور ایرک کے درمیان یہ سارا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب اتوار کو ایلون مسک نے متعدد ممالک میں ٹوئٹر کے انتہائی سست ہونے پر معذرت کی تھی۔

ایلون مسک کی اس ٹوئٹ کے کچھ ہی گھنٹے بعد ایرک نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میں نے ٹوئٹر کے لیے 6 سال گزارے اور میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ غلط ہے۔