ویب ڈیسک : پنجاب حکومت لاہور پر مہربان ۔۔ تاریخ میں پہلی بار لاہور کو 50 فیصد تک ترقیاتی بجٹ جاری کردیا گیا ۔
پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور کو دوسرے کوارٹر کے دوران ہی 25 ارب روپے تک کا بجٹ مل گیا ۔ لاہور کے لیے 51 ارب روپے کا پیکج رواں مالی سال مختص کیا گیا ہے۔ پہلے کوارٹر میں لاہور کو 15 ارب روپے کا بجٹ دیا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق دوسرے کوارٹر کا آغاز ہوتے ہی مزید بجٹ جاری کردیا گیا ہے ،محکمہ خزانہ کے مطابق لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے فنڈ کا اجرا کیا گیا ہے ۔ لاہور میں 700 سے زائد عوامی فلاح اور دیگر محکمانہ منصوبے جاری ہیں ۔
دوسری جانب لاہور کی مصروف ترین شاہراہ فیروز پور روڈ پر ایل ڈی اے کا میگا پراجیکٹ گلاب دیوی انڈر پاس کو دسمبر میں کھولنے کے لئے تعمیراتی کاموں کا شیڈول طے کرلیا گیا۔ ایل ڈی اے 20نومبر کے بعدانڈر پاس کی بیرل کی کارپٹینگ کرے گا جبکہ انڈر پاس کی ریٹینگ والز اور واٹر باؤنڈ بچھانے کا کام جاری ہے ۔ایل ڈی اے نے انڈر پاس کی بیوٹیفکیشن کا ڈیزائن بھی فائنل کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ایلومینیم فریم ورک پر مشتمل ڈیزائن کو منظور کیا ہے۔ انڈر پاس سے ٹریفک کھول کر اطراف کی شاہراہوں کی تعمیر و بحالی کی جائے گی ۔ایل ڈی اے کی جانب سے منصوبے کے فیز ٹو کے لئے لاہور برج کی اضافی لین کے تعمیراتی کام کابھی آغاز کردیا ۔ انجنئیرنگ ونگ کے مطابق گلاب دیوی انڈر پاس پلان کے مطابق دسمبر میں ٹریفک کے لئے کھولا جائے گا۔