(عمر اسلم)نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کا سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگرکی گرفتاری پر ٹوئٹ کیا،ان کا کہناتھا کہ عبدالغفار ڈوگرکا جرم یہی ہے کہ وہ نوازشریف کےبیانیےکاعلم بلند کیےہوئے ہیں، حکومت کو گھر جانا ہوگا۔
نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز نے ن لیگ کے رہنما عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عبدالغفار ڈوگرکا جرم یہی ہے کہ وہ نوازشریف کےبیانیےکاعلم بلند کیےہوئے ہیں سلیکٹڈ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکےکارکنوں کےحوصلےپست نہیں کرسکتی۔ مریم نواز کا کہنا ہے عوام کا منتخب نوازشریف ہوتو126 دن کا دھرنا ہوتا ہے۔سلیکٹڈ ہوں تو محض جلسوں سے ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔اتنا خوف ہے کہ ن لیگ کے جلسے سے قبل وہاں کے پارٹی رہنماؤں پرکریک ڈاؤن شروع ہوجاتا ہے۔
جب نواز شریف کی طرح عوام کامنتخب وزیر اعظم ہو تو 126 دن کا دھرنا بھی ناکام ہوتا ہے مگر جب سلیکٹڈ ہوں تو محض جلسوں سے ٹانگیں کانپنے لگا جاتی ہیں۔اتنا خوف ہے مسلم لیگ (ن) کا کہ ہر جلسے سے پہلے وہاں کے رہنماؤں پر کریک ڈاؤن شروع ہوجاتا ہے۔ حکومت کو گھر تو جانا ہی پڑے گا، انشاءاللّہ !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 15, 2020
مریم نواز نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے مزید کہا کہ حکومت کو گھر تو جانا ہی پڑے گا،جلسے پہلے بھی ہوتے آئے ہیں اور انشااللہ ملتان کا جلسہ بھی اپنے مقررہ وقت پہ ہو گا۔
جلسے پہلے بھی ہوتے آئے ہیں اور انشاءاللہ ملتان کا جلسہ بھی اپنے مقررہ وقت پہ ہوگا کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنےاوچھے ہتھکنڈےاستعمال کرلے یہ ہمارے کارکنوں کےجذبے,ہمت اور حوصلے کو پست نہیں کرسکتے عبدالغفار ڈوگر صاحب کا جرم یہی ہےکہ وہ نوازشریف صاحب کےبیانیےکا علم بلند کیےہوئے ہیں pic.twitter.com/sRImfsKJ5Q
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 15, 2020
مسلم لیگ ن کےصدر راناثناء اللہ کی ملتان سےسابق لیگی ایم این اےعبدالغفار ڈوگرکی گرفتاری کی شدید مذمت کی، بولے اگرعبدالغفار ڈوگرکو فوری رہانہ کیا گیا توحالات کی سنگینی کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہو گی۔صدرمسلم لیگ ن پنجاب راناثنااللہ نےکہاکہ اینٹی کرپشن پنجاب نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا، عبدالغفار ڈوگر پر الزام ہےکہ 20سال قبل انہوں نے ایک مکان خریدا لیکن اس کا انتقال درست نہیں تھا۔
انہوں نےکہاکہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب عثمان بزدار کے آلہ کار نہ بنیں،عثمان بزدارپر بے تحاشہ کرپشن کے الزامات ہیں،،حکومت ملتان اور لاہور جلسےکی عوامی پذیرائی سے گھبراگئی ہے،عمران خان نے یہ حرکت کارکنوں کو اشتعال دلانے کےلیے کی۔