کورونا کے مہلک وار مزید تیز، کالج اور یونیورسٹیوں میں کیسز بڑھنے لگے

کورونا کے مہلک وار مزید تیز، کالج اور یونیورسٹیوں میں کیسز بڑھنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چودھری،بسام سلطان،جنید ریاض،عمران یونس) کورونا کے مہلک وار جاری، لاہور میں ایک اور شہری زندگی کی بازی ہار گیا۔ 208نئے مریضوں کی تصدیق بھی ہوئی۔ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی 158 مریض داخل ہوئے۔

  75 انتہائی نگہداشت وارڈز اور 15 وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔ پنجاب بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 487 نئے مریض اور 7 اموات کی تصدیق کی گئی ۔ کورونا سے اب تک لاہور میں 54455 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 959 اموات ہوچکی ہیں. پنجاب بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 109309 اور اموات 2462 ہوگئی۔

صوبے میں کورونا سے متاثرہ 97731 مریض اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں۔ینگ ڈاکٹر ایسوسی لاہور جنرل ہسپتال کے صدر ڈاکٹر عمار یوسف نے کیسز کی تصدیق کردی۔ شہر کے مختلف میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں 5 ،کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں 13،سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں8 اورامیرالدین میڈیکل کالج میں 6 طلبہ میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

علامہ اقبال میڈیکل کالج اور شالامار میڈیکل کالج میں 8 ، 8 طلبہ وائرس کا شکار ہوئے۔ میڈیکل کالجز میں کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود تدریسی عمل جاری ہے۔گورنمنٹ ایلمنٹری سکول شیرشاہ کالونی رائیونڈ روڈ کی ہیڈ مسٹریس رخسانہ زاہد اورپرائمری ٹیچر زیب النساء بھی کورونا کا شکار،سکول کو15 روز کیلئے سیل کردیا گیا۔

دونوں ٹیچرز کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ایک ہی سکول سے دو ٹیچرز کی رپورٹ مثبت آنے پر گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول شیر شاہ کالونی کو سیل کردیا گیا ہے۔سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ سکول کو پندرہ روز کے بعد دوبارہ کھولا جائے گا۔پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹیچرز 15 روز بعد اپنا دوبارہ ٹیسٹ کروائیں جائیں گے۔

کورونا رپورٹ ٹھیک آنے پر خواتین اساتذہ کو سکول آنے کی اجازت دی جائیگی۔وحدت روڈ سائنس کالج کے استاد کورونا کا شکار،کالج پرنسپل کی جانب سے کالج کے شعبہ سیاسیات اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے آفس کو سیل کر دیا گیا۔سائنس کالج کے استاد مجیب اللہ اسلام کورونا کا شکار ہوگئے۔

مجیب اللہ شعبہ سیاسیات کے استاد ہیں۔کالج پرنسپل کی جانب سے کالج کے شعبہ سیاسیات کو سیل کر دیا گیاہے۔پرنسپل کے احکامات پر شعبہ کے ہیڈ پروفیسر آصف نذیر ملک کا آفس بھی سیل کر دیا گیا۔ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کا آفس ایس او پیز پرعملدرآمد نہ کرنے کے باعث سیل کیا گیا۔


پی آئی سی عرفان بلاک میں سرجری کیلئے داخل مریض کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔جس کے بعد وارڈ خالی کرالیا گیا۔پری آپریشن تمام مریضوں کو گھر بھیج دیا گیا۔ مریضوں کو آپریشن کیلئے نئی تاریخیں دے دی گئیں۔

Shazia Bashir

Content Writer