ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مال روڈ پر ایم ایم اے کا ملین مارچ, تعلیمی ادارے بند

مال روڈ پر ایم ایم اے کا ملین مارچ, تعلیمی ادارے بند
کیپشن: City42- Schools, Lahore,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام مال روڈ پر آج ملین مارچ ہوگا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کے متعدد تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دیدیا۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے متحد ہ مجلس عمل  کے تحت ہونے والے  ملین مارچ، سکیورٹی اور ٹریفک مسائل کے پیش نظر مال روڈ کے اطراف میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا  حکم دیدیا جبکہ شہر کے دیگر تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس، جی سی یو، اسلامیہ کالج سول لائنز بند رہے گا جبکہ ایچی سن کالج آج معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔

متحدہ مجلس عمل کی جانب سے آج بارہ بجے ملین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے ، امیر  جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل  کا کہنا تھا کہ لاہور کی اہم شاہراہ مال روڈ پر احتجاج نئی تاریخ رقم کر ےگا، تحفظ ناموس رسالت  کے سلسلے میں آج ہو نے والے ملین مارچ میں علماء، سیاسی و مذہبی رہنما، اساتذہ  کرام، طلبا اور سماجی تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔

گزشتہ روز ملین مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ایم ایم اے کا مشاورتی اجلاس منصورہ میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔ ایم ایم اے28 میں شامل جماعتوں کے قائدین، ملی یکجہتی کونسل اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے قائدین بھی مشاورتی نشست میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملین مارچ کی تیاریوں اورمشترکہ اعلامیہ کا جائزہ لیا گیا۔ 

Sughra Afzal

Content Writer