رومیل الیاس: خواجہ سرا کمیونٹی بھتہ خور خواجہ سراؤں کے خلاف پھر سڑکوں پر نکل آئی۔ خواجہ سراؤں نے گورنر ہاؤس کے باہراحتجاج کیا۔مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر کے نعرے بازی کی ۔
صدر خواجہ سرا کمیونٹی پنجاب حاجی غوری کی قیادت میں خواجہ سراؤں نے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔۔خواجہ سراؤں نے مال روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر کے بھتہ خور خواجہ سراؤں کے خلاف نعرے بازی کی۔۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کھاریاں پولیس سٹیشن پر حملہ کرنے والا خواجہ سرا گروہ بھتہ مافیا بن چکا ہے ۔لاہور سمیت پنجاب بھر کے خواجہ سراؤں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر ماہانہ بنیادوں پر بھتہ وصول کیا جارہا ہے۔ بھتہ نہ دینے والوں کے گھر پر فائرنگ،تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ میڈم بشریٰ خواجہ سراؤں سے مذاکرات کے لئے مال روڈ پہنچیں ۔ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ کی یقین دہائی پر خواجہ سرا منتشر ہوگئے۔