ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو( نیب)میں اعلیٰ سطح پر تقررو تبادلے کردیئے گئے۔ نیب راولپنڈی سے کئی بنیادی عہدوں پر تعینات افسروں کو دوسرے شہروں میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔
نیب کے گریڈ18 ،19 اور20 کے افسران تبدیل کر دیئے گئے،ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرسطح پر تبادلے کئے گئے،تبدیل ہونے والوں میں زیادہ تر نیب راولپنڈی کے افسران شامل ہیں۔
ڈائریکٹر رضوان کو نیب راولپنڈی سے نیب کراچی تعینات کر دیاگیا،ڈائریکٹر عبیداللہ کونیب راولپنڈی سے نیب سکھرتعینات کردیاگیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر اصغر کو نیب راولپنڈی سے نیب خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا۔