قذافی بٹ : کورونا وائرس کے پیش نظر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے شہریوں کو خبر دار کردیا ،کہتے ہیں کہ کورونا سے بچائو کیلئےایس او پیزپرعمل نہ کر نا ملک وقوم کیلئےخوفناک ہوگا۔
گورنر پنجاب سے ابواء ہسپتال کے سی ای او خرم افتخار نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران کورونا کے صورتحال اور بچائو کی تدابیر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ لاک ڈائون میں نرمی کے بعد لوگ غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کر رہےہیں،عوام کی لاپروائی سے کورونا خطر ناک صورتحال اختیار کرسکتا ہے لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔
ابواء ہسپتال کی جانب سےکورونا سے بچائو کیلئے3ملین سےزائد کا حفاظتی سامان گورنر پنجاب کے حوالے کیا گیا،حفاظتی سامان میں ماسک،سینی ٹائزراورڈاکٹرز کیلئےحفاظتی کٹس بھی شامل ہیں،گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ نماز وں کےموقع پر کورونا سےبچائو کے ایس او پیزپرعمل لازم ہے،ہم نے ہر صورت پاکستان کو امریکہ جیسےحالات سے بچانا ہے، کورونا سے بچائو کیلئے فرنٹ لائن پر لڑنیوالے ڈاکٹرز اوردیگر طبی عملےکو قوم کا سلام ہے،ابواہسپتال کے سی ای او کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف جنگ میں ہرپاکستانی کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے،آنیوالے دنوں میں کورونا سے بچائو کیلئے مزید حفاظتی سامان بھی دیں گے ۔
یاد رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں پیر سے جمعرات تک کاروبار کرنے کی اجازت ہے جبکہ جمعہ سے اتوار تک تمام مراکز بند رہیں گے۔آج مکمل اور سخت لاک ڈاؤن ہے ، مارکیٹیں، بازار، دکانیں بند ہیں جبکہ ہر قسم کی غیر ضروری نقل و حرکت پر بھی مکمل پابندی لگی ہے۔اس حوالے سےسی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہناتھا کہ حکومتی اقدامات کی 100 فیصد پاسداری کروائی جائے گی،پنجاب حکومت کے ایس او پیز کے مطابق آج شہر بھر میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، مارکیٹس، بازار، دکانیں بند جبکہ ہر قسم کی نقل و حرکت پر بھی مکمل پابندی ہوگی، تمام پرائیویٹ دفاتر بھی بند رہیں گے۔