ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر بھر میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

شہر بھر میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی (42  نیوز) لاہوریے ہوجائے خؤش، شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش اور گرد آلود ہوائیں، گرمی کا زور ٹوٹ گیا موسم خوشگوار، ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی۔

 سٹی 42 نیوز کے مطابق  لاہور کے مختلف علاقوں میں گرج چمک تیز بارش اور گرد آلود ھوائیں ہونے لگی، جس سے پورے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔  ایئرپورٹ انتظامیہ نے موسمی وارننگ جاری کر دی پی آئی اے کی ملتان سے آنے والی پرواز پی کے 684 واپس ملتان روانہ خراب موسم کے باعث پی آئی اے کا اے ٹی آر جہاز لاہور لینڈ نہیں کر سکا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: مسافروں سمیت ایئرپورٹ عملہ کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی

انتظامیہ کی جانب سے دیگر آنے جانے والی پروازوں کو بھی وارننگ جاری کر دی گئی۔ رینالہ خورد، شہر اور گردونواح میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی موسم خوشگوار ، سانگلہ ہل شہر اور گردونواح میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش موسم خوشگوار ہوگیا۔