ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہسپتال کی عمارت ناکارہ، صرف سروے کیلئے 18 کروڑ لٹا دئیے گئے

جناح ہسپتال کی عمارت ناکارہ، صرف سروے کیلئے 18 کروڑ لٹا دئیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: جناح ہسپتال کی عمارت کی مرمت کا منصوبہ تو کھٹائی میں ڈال دیا گیا لیکن عمارت کا صرف سروے کرنے کے لئے 18 کروڑ روپے لٹا دیئے گئے۔ چھتیں ٹپکنا بدستور معمول ، مریض پریشانی کا شکار۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال کی عمارت کی ری ویمپنگ کا منصوبہ دو برسوں سے کھٹائی میں پڑا ہے اور اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  مسلم لیگ ن کو لاہور میں ایک اور بڑاجھٹکا  

آئی ڈیپ کے ذریعے جناح ہسپتال کی عمارت کی مرمت اور تزئین و آرائش کے منصوبہ کیلئے عمارت کے موجودہ سٹرکچر کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرنے کیلئے ڈار انجینئرنگ کے ذریعے سروے کروایا گیا جس پر اٹھارہ کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

یہ خبرلازمی پڑھیں:  پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کاعطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،75کلینکس سربمہر

 جناح ہسپتال کی عمارت میں استعمال ہونے والے میٹریل کو جانچ کر اس کی رپورٹ مرتب کرنے پر تو اٹھارہ کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کر دی گئی، لیکن ہسپتال کی چھتوں اور دیواروں سے پانی رسنے کا سلسلہ ختم نہیں ہوسکا ہے۔

پڑھنا مت بھولئے:  تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی درگت بنادی

جناح ہسپتال کے تمام فلورز میں وارڈز ، برآمدوں اور آپریشن تھیٹرز تک کی چھتیں ٹپکنے سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، لیکن ری ویمپنگ منصوبے کی وجہ سے دو برسوں سے جناح ہسپتال میں معمول کی مرمت اور دیکھ بھال سمیت رنگ و روغن بھی نہیں کروایا گیا۔