پنجاب اسمبلی نواز شریف کو پھانسی دو کے نعروں سے گونج اُٹھی

پنجاب اسمبلی نواز شریف کو پھانسی دو کے نعروں سے گونج اُٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق  متنازعہ بیان پر شدید احتجاج کیا اور نواز شریف کو پھانسی دو کے  نعرے بھی لگائے۔

 اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے قومی سلامتی کے اعلامیہ کو مسترد کر دیا۔ نواز شریف اربوں کی کرپشن منی لانڈرنگ کو چھپانے کے لئے ایسی حرکتیں کر رہے ہیں۔ نواز شریف نے اگر یہ بیان دیا تو انہیں بتانا ہوگا کہ اسامہ سے اربوں ڈالر کس نے لیے تھے، میاں نوازشریف ڈیل کرکےفرار ہونا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف ریاست کے ستونوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ نواز شریف مودی اور دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، اس حوالےسے احتجاج کریں گے۔

ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ کے لیے تحریک انصاف نے چند نام فائنل کیے ہیں لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب نے ابھی تک نگران وزیر اعلیٰ کے لیے رابطہ نہیں کیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔لاہوریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے 12 مئی کو ایک انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سے عسکریت پسندوں نے ہندوستان میں جا کر ممبئی حملے کیے۔ جس میں 150 لوگ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ابھی تک عدالتوں میں انکوائری چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک حکومت کا ہونا ضروری ہے۔ اس وقت تین متوازی حکومتیں کام کر رہی ہیں۔نواز شریف کے اس بیان پر ملک بھر میں نئی بحث چھڑگئی ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔وہ خبر آگئی جس کا لاہوریوں کو انتظار تھا، اورنج لائن ٹرین کب چلے گی؟ تاریخ کااعلان کردیا گیا
 

Sughra Afzal

Content Writer