کورونا کے خطرے کے باوجود پنجاب پبلک سروس کمیشن کے انٹرویو ملتوی نہ ہوئے

کورونا کے خطرے کے باوجود پنجاب پبلک سروس کمیشن کے انٹرویو ملتوی نہ ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، شہر میں تمام امتحانات پر 5 اپریل تک پابندی، مگر پنجاب پبلک سروس کمیشن نے انٹرویو ملتوی نہ کیئے۔

تفصیلات کے مطابق پبلک سروس کمیشن کے تحت 16 مارچ سے 27 مارچ تک مختلف آسامیوں پر جاری انٹرویوز شیڈول میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔

پبلک سروس کمیشن کے تحت کل مختلف آسامیوں کا شیڈول ملتوی کی بجائے تاحال برقرار ہونے سےامیدوار پریشان ہیں، وومن میڈیکل آفیسر، اسسٹنٹ انجینئر سول، ڈپٹی اکاونٹنٹ،سینیئر رجسٹرار الیکٹروفزیولوجی، سینیئر رجسٹرار پیڈراٹک اوپٹمالوجی کے انٹرویوز بھی ملتوی نہیں ہوئے۔

امیدواروں کے ہمراہ والدین ساتھ آنے سے پبلک سروس کمیشن آفس کے اندر رش کی کیفیت معمول ہے، جس کے باوجود چیئرمین پبلک سروس کمیشن نے انٹرویوز کا شیڈول برقرار رکھا ہوا ہے۔

                       

Shazia Bashir

Content Writer