سٹی42: پٹرول کی قیمت میں کمی سے مہنگائی کے ستائے عوام نے سکھ کا سانس لیا ، شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند قرار دے دی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی سے متعلق شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں کمی سے مہنگائی میں بھی کمی ہوئی ہے، مہنگائی کے باعث قوت خرید بری طرح متاثر ہوئی، اُمید ہے حکومت مہنگائی میں کمی کیلئے مزید اقدامات کرے گی۔
شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرے۔