عادی مجرم برج بھوشن کےخلاف چارج شیٹ عدالت میں پہنچ گئی

Police submitted charge sheet against Brij Bhushan in Delhi Court, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کئی ہفتوں کی سست روی کے ساتھ کی گئی تحقیق کے بعد آخر کار دہلی پولیس نے بھارتیہ جتا پارٹی کے وحشی برج بھوشن کے خلاف جنسی ہراسگی کی چھ تحریری شکایات پر 1000 صفحات کی چارج شیٹ عدالت میں پیش کر دی۔ پولیس نے برج بھوشن کے خلاف 7 لڑکیوں کے جنسی ہراسگی کے الزامات کی تحقیقات کرنے میں کئی ماہ لگائے۔ اب ایک بچی الزام واپس لے رہی ہے، پولیس کی تحقیقات کیا ہیں اور یہ عدالت کو کسی نتیجہ تک لے جا سکتی ہیں یا نہیں، یہ ابھی کسی کو نہیں پتہ۔

جس کمسن بچی کی جانب سے ہراسمنٹ کی شکایت واپس لی گئی ہے اس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کے گھر والوں کو ڈرایا دھمکایا گیا ہے تاہم قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ  درخواست واپس لئے جانے کے باوجود اب یہ فیصلہ جج پر منحصرہے کہ وہ  شکایت واپس لینے پر برج بھوشن کے خلاف ہراسمنٹ کا ساتواں کیس بند کرتا ہے یا نہیں۔سفارش کو قبول کرنا ہے یا نہیں۔کیس کی سماعت 4 جولائی کو ہوگی۔

جمعرات کو برج بھوشن سنگھ کےخلاف پولیس کی چارج شیٹ میں موجود الزامات کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہوئیں تو  قانونی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر قابل ضمانت جرائم تھے - جس کا مطلب ہے کہ مسٹر سنگھ کی جلد گرفتاری کا امکان نہیں ہے۔

بھارت کی خاتون پہلوانوں نے برج بھوشن کی ہراسمنٹ سے تنگ آ کر اپنا پہلا احتجاج جنوری میں شروع کیا تھا لیکن وزارت کھیل کی جانب سے مسٹر سنگھ سے ان کے انتظامی اختیارات چھین لیے جانے اور حکومت نے ان کی شکایات کی جانچ کرنے کا وعدہ کرنے کے بعد اسے ختم کر دیا تھا۔ حکومت کی جانب سے ان کے الزامات کی تحقیقات کرنے والے نگرانی پینل کے نتائج کو ظاہر نہ کرنے کے بعد، پہلوانوں نے اپریل میں اپنا احتجاج دوبارہ شروع کیا، اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔

گزشتہ دنوں برج بھوشن کے خلاف احتجاج کرنے والی لڑکیاں مجرم کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے کرتے خود گرفتار ہو گئی تھیں اور اس کے بعد بھارت کے کسانوں نے ان لڑکیوں کے خلاف گھناونے جرائم میں ملوث برج بھوشن کی گرفتاری کے لئے احتجاج شروع کر دیا تھا۔ کل حصار میں کسانوں نے برج بھوشن کے خلاف احتجاج کے لئے حصار سے دہلی آنے والی سڑک بند کر دی تھی۔