ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا

طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی سکول آف اکنامکس کے طلبا کا انتظامیہ کے رو یےکے خلاف وی سی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا، یونیورسٹی انتظامیہ نے مڈ ٹرم امتحانات فائنل امتحانات کیساتھ لینے کا مطالبہ مان لیا۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب یونیورسٹی سکول آف اکنامکس کے ایم ایس اور بی ایس آنرز کے طلبا نے وی سی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا،طلبہ کا کہنا تھا کہ شعبے کی جانب سے سیکنڈ سمسٹر کے مڈ ٹرم امتحانات فائنل امتحانات کےساتھ لینے کا وعدہ وفا نہیں کیا جارہا،کنٹرولر آفس دھمکیاں دے رہا ہے اگر پیپر نہ دیئے تو فیل کردیں گے۔

مزید پڑھئے: طلبہ تیاری پکڑ لیں، 26 جون سے امتحانات لینے کا فیصلہ

طلبا کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات منظور نہ ہوئے وی سی آفس کے باہر دھرنا جاری رکھیں گے،طلبا کے احتجاج پر یونیورسٹی انتظامیہ نے مڈ ٹرم امتحانات فائنل امتحانات کےساتھ لینے کا مطالبہ مان لیا۔

واضح رہے کہ  پنجاب یونیورسٹی نے بی ایس،ایم اے،ایم کام اور ایل ایل بی امتحانات کی ڈیٹ شیٹس جاری کر دیں،امتحانات 26 جون سے لئے جائیں گے، پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے 26جون2021ء سے شروع ہونے والے ایل ایل بی (تین سالہ) پارٹ ون، ٹو اور تھری سپلیمنٹری 2020ء، ایل ایل بی (پانچ سالہ)پارٹ ون، ٹو، تھری اور فورتھ سپلیمنٹری 2020ء کی  ڈیٹ شیٹس جاری کی گئی۔

علاوہ ازیں بی ایس اپلائیڈ جیالوجی فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پروفیشنل سیکنڈ اینول 2020ء،بی ایس ہوم اکنامکس پارٹ ون (فرسٹ اور سیکنڈ ایئر) اور پارٹ ٹو (فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ ایئر) سیکنڈ اینول 2020ء، بی ایس ان کمپیوٹر سائنس فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ ائیر سیکنڈ اینول 2020ء، بی بی اے (آنرز)فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ ائیر سیکنڈ اینول 2020ء، ڈاکٹر آف فارمیسی فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ، فورتھ اینڈ فائنل پروفیشنل سیکنڈ اینول 2020ء، ایم بی اے (ساڑھے تین سالہ پروگرام)پارٹ تھری سیکنڈ اینول 2020ء، ایم ایڈ جنرل اینڈ سائنس سپلیمنٹری 2020ء اور ایم کام (ساڑھے تین سالہ پروگرام) پارٹ ون اور پارٹ ٹو سیکنڈ اینول 2020ء کی بھی ڈیٹ شیٹس جاری کر دی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer