ایف آئی اے,سرکاری ادارے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں نادہندہ نکلے

ایف آئی اے,سرکاری ادارے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں نادہندہ نکلے
کیپشن: Properties tex
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف محکمہ ایکسائز نے شکنجہ تیار کرلیاہے،پرائیویٹ عمارتوں میں پولیس ,ایف آئی اے سمیت دیگر سرکاری ادارے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں نادہندہ نکلے،مختلف علاقوں میں تین کروڑسے زائدکی نادہندہ 2سوسے زائد پراپرٹیاں سربمہرکردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرریجن بی فضہ شاہ کی ہدایت پر آر پی او شیخو پورہ سب آفس کے ذمے دو لاکھ 46ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس واجب الادا کےروپے،ویسٹ ووڈ کالونی میں قائم ایف آئی اے دفتر پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 65ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہیں،ویسٹ ووڈ کالونی میں قائم پرائیویٹ سکول سسٹم کے ذمے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں آٹھ لاکھ روپے واجب الادا ہیں کوحتمی نوٹسزجاری کردئے گئے ہیں۔

مزیز پڑھئے: شہر کےمختلف علاقوں میں 4 کروڑ سے زائد کی 3سو 34 پراپرٹیاں سربمہر

ای ٹی اوچوہدری اکرام کی سربراہی میں انسپکٹرفخرواہگہاورٹیم نےپوش علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر2سوسےزائد املاک کو سیل کردیا ہے جن کے مالکان کے ذمہ 3کروڑ سے زائد کاٹیکس واجب الاداہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں محکمہ ایکسائز نےمالی سال کے اختتام پرجون کا ٹارگٹ مکمل کرنے کے لئےکینال روڈ،شادمان،اقبال ٹاون،سمن آباد،گلبرگ سمیت دیگرعلاقوں میں 4کروڑ سے زائد کی 3سو34 پراپرٹیاں سربمہر کیں،ڈائریکٹرریجن بی فضہ شاہ کاکہنا تھاکہ اقبال ٹاون ،شادمان،کینال روڈ،گلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں 334املاک سربمہر کی گئیں،اقبال ٹاون،سمن آباد میں ای ٹی اوآفتاب رحیم، انسپکٹرعاصم اورجہانزیب خان نے کارروائیاں کیں۔

گلبرگ میں ای ٹی او چودھری لیاقت کی ٹیم نے پراپرٹیاں سربمہرکیں،30جون تک 40کروڑ سے زائدکے نادہندگان سے وصولیاں کی جائیں گی،ریجن بی میں ابتک 4ارب سےزائدکاپراپرٹی ٹیکس،75کروڑ لگژری ٹیکس کی مدمیں وصول کیا جاچکا ہے،حتمی نوٹس کےباوجودٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کی پراپرٹیزسربمہرکی جارہی ہیں۔
 


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer