ویب ڈیسک : پاکستانی ادکارہ اقراء عزیز کی جانب سے اپنےنئےانداز کیساتھ سوشل میڈیا کےذریعےشیئر کی گئی خصوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کےمطابق اپنی جاندار اداکاری سے پاکستان سمیت سرحد پار مداحوں سے بھی داد سمیٹنے والی اداکارہ اقراء عزیز نے سوشل میڈیا، انسٹا گرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو اور انسٹا اسٹوری پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں اقراء عزیز کی والدہ کو بھی اُن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔اقراء عزیز اور ان کی والدہ نے ایک ساتھ اپنے بالوں کو نیا رنگ کرواتے ہوئے نیا ہیر کٹ لیا ۔ اس سے پتہ چلا کہ اداکارہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خوشیاں بانٹ رہی ہیں۔
اقراء عزیز نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے بالوں کی نئی رنگت اور کٹنگ سے خوش ہوتے ہوئے بالوں کو لہراتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
اداکارہ کی اس پوسٹ پر جہاں اُن کے کروڑوں مداحوں کی جانب سے اُن سے محبت ، نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی کمنٹ باکس میں اقراء عزیز کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ’’خدا اور محبت‘‘ جیسے پاکستان کے کامیاب ڈرامےمیں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اقرا عزیز ماضی میں ’’رانجھا رانجھا کردی‘‘، ’’سنو چندا‘‘ اور ’’جھوٹی‘‘جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ انہیں بچپن سے اداکاری کا شوق تھا۔
اقرا عزیز مستقبل میں فلموں میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا نہیں اس بارے میں ان کا کہنا تھا جب بھی انہیں محسوس ہوا یہ ایک اچھی فلم ہے اور انہیں بڑی اسکرین پر کام کرنا چاہئے تو وہ ضرور فلم میں کام کریں گی۔