پنجاب سوشل سکیورٹی میں اصلاحات کے حوالے سے یوٹرن

Social Security
کیپشن: Social Security
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) پنجاب سوشل سکیورٹی میں اصلاحات کے حوالے سے یوٹرن، صوبائی وزیر لیبر اور سیکرٹری لیبر میں اختلافات سامنے آگئے۔

سوشل سکیورٹی کی 150 ویں گورننگ باڈی کے فیصلوں میں ردو بدل ہونے پر سیکرٹری لیبر کی اظہار ناراضگی برقرار ہے، وزیر لیبر نے ریشنلائزیشن کے حوالے سے یونین کے پریشر پر مختلف تجاویز پر فیصلوں میں ردو بدل اصلاحات کمیٹی کی روشنی میں کیے، 150 ویں گورننگ باڈی میں بلا ضرورت آسامیوں کو ختم کر کے تقریباً 52 کروڑ کی بچت کا دعویٰ کیا گیا۔

 وزیر لیبر نے 45 سیٹیں بڑھانے کا فیصلہ کیا جس کی منظوری گورننگ باڈی سے لی جائے گی، گورننگ باڈی ممبران نے سخت ٹرانسفر پالیسی بنائی جبکہ وزیر لیبر نے ہارڈشپ کیسز میں ملازمین کو ٹرانسفر، پوسٹنگ کے حوالے سے سہولت دینے کا فیصلہ لیا، ضرورت کی بنیاد پر نئی سیٹوں کی منظوری دینے کا اعلان بھی وزیر لیبر نے گورننگ باڈی کے فیصلوں کے برعکس کیا۔

 صوبائی وزیر نے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ضرورت کے مطابق ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف فراہم کرنے کی ہدایت کی، اہم فیصلوں میں رد و بدل کی منظوری سوشل سکیورٹی گورننگ باڈی سے جمعہ کے روز اجلاس میں لی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer