(در نایاب)پنجاب میں مالی سال دوہزار بیس اکیس میں اربن ڈویلپمنٹ کے لئے 16 ارب 33 کروڑ 90 لاکھ مختص کردئے گئے ۔
اربن ڈویلپمنٹ بجٹ میں ایل ڈی اے کی جاری چودہ ترقیاتی سکیموں کے لئے 34 کروڑ 50 لاکھ مختص کردئے گئے۔ واسا لاہور کی جاری ترقیاتی انتیس سکیموں کے لئے 94 کروڑ 23 لاکھ مختص کردئے گئے ۔ ایل ڈی اے کی دو نئی سکیموں کے لئے صرف اڑھائی کروڑ ، پی ایچ اے کے لاہور کی ایک نئی سکیم کے لئے دو کروڑ مختص کردئے گئے ۔ سپورٹس کمپلیکس رکھ شاہدرہ کے لئے ایک کروڑ پچپن لاکھ مختص کردئے گئے ۔ سپورٹس کمپلیکس سبزہ زار کے لئے ایک کروڑ پینتالیس لاکھ مختص کردئے گئے ۔
سپورٹس کمپلیکس سنگھ پورہ کے لئے دو کروڑ ، سپورٹس کمپلیکس تاجپورہ کے لئے دو کروڑ مختص کردئے گئے ۔ سپورٹس کمپلیکس چائینہ سکیم کے لئے ایک کروڑ ، سپورٹس کمپلیکس ٹاون شپ کے لئے دو کروڑ مختص کردئے گئے۔ سپورٹس کمپلیکس کینال بنک کے لئے دو کروڑ ، شالامار کے لئے ایک کروڑ مختص کردئے گئے۔ اک موریہ پل منصوبے کے لئے آٹھ کروڑ مختص کردئے گئے ۔لاہور چڑیا گھر کی پارکنگ ایریا کی تعمیر و بحالی کے لئے پچاس لاکھ مختص جبکہ امیر چوک تا کالج روڈ کی تعمیرو بحالی کی سکیم کے لئے چھ کروڑ روپے مختص کردئے گئے ۔
کینال روڈ بحریہ ٹاون کی تعمیر و بحالی کے لئے تین کروڑ ، کینال روڈ سندر تا مانگا کے لئے چار کروڑ مختص کردئے گئے ۔ لاہور میں ایک سو پانچ فلٹریشن پلانٹس کے لئے تین کروڑ ، حاجی کیمپ ڈرین منصوبے کے لئے تیس کروڑ کی خطیر رقم مختص کردی گئی ۔ راوی روڈ اسلام پورہ کے گرد نواح سیوریج سسٹم کے لئے دو کروڑ مختص جبکہ شاہدرہ ، گنج بازار ، سگیاں روڈ کے لئے دو دو کروڑ مختص کردئے گئے ۔ نشتر ٹاؤن کے لئے چار کروڑ کا بجٹ مختص ، قلندر پورہ ، موہلنوال کے لئے دو دو کروڑ مختص کردئے گئے۔
واسا کے فارن فنڈڈ پراجیکٹ شاہدرہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے ایک کروڑ ، بابو صابو کے لئے تین کروڑ مختص کردئے گئے۔ شاہکام فلائی اوور منصوبے کے لئے صرف پچاس لاکھ مختص کئے گئے ۔ پی ایچ اے کے قائد اعظم انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچر کے لئے صرف دو کروڑ مختص کردئے گئے۔