ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے نئی تاریخ رقم کردی

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے نئی تاریخ رقم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) ساؤتھ ایشین اتھیلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل ویمن ٹیکنیکل آفیشلز کورس میں 22 پاکستانی شرکت کریں گی، صدر اتھیلیٹکس فیڈریشن نے ناموں کی منظوری دے دی، صدر میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی کہتے ہیں کہ اس کورس سے ٹیکنیکل آفیشلز کو خود کو منوانے کا موقع ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی اتھلیٹکس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی انٹرنیشنل سیمینار اور کورس میں بیک وقت 22 پاکستانی خواتین ٹیکنیکل آفیشلز حصہ لے رہی ہیں۔ ساؤتھ ایشین اتھیلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین اور صدر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی نے ساؤتھ ایشین آن لائن ویمن ٹیکنیکل آفیشلز سیمینار کے لیے 22 پاکستانی خواتین ٹیکنیکل کے آفیشلز کے ناموں کی منظوری دے دی۔

خواتین آفیشلز میں سیف گولڈ میڈلسٹ نسیم حمید اور سابق اولمپئین شبانہ اخترشامل ہیں۔ دیگرآفیشلز میں تبسم، شاہدہ خانم، عابدہ تنویر، شمسہ ہاشمی، طاہرہ سلیم، شاہینہ اشتیاق، فرزانہ قدرت، ندا سرور، قرۃ العین، ثمینہ نصر، مریم بابر، سیمی رضوی، ناصرہ رفیق، انیقہ اسلم، انیلہ، ماریہ مراتب، سدرہ، مہوش عروج، رابیلہ فاروق اور سائرہ بھی سیمینار شریک ہیں۔

دو روزہ سیمینار 16 جون تک جاری رہے گا۔ ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی نے سیمینار کےآغاز پر کہا کہ ہماری کوشش ہے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین آفیشلز کو بھی آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں۔

سیمینار میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی خواتین مستقبل میں بین الاقوامی ایونٹس میں ٹیکنیکل آفیشل کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔ سمینار میں ساؤتھ ایشین ممالک کے علاوہ نمایاں ایشین ممالک کی ویمن آفیشلز بھی شریک ہیں۔