پنجاب حکومت کا نیا کارنامہ

پنجاب حکومت کا نیا کارنامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) پنجاب حکومت نے کینسر، شوگر اور بلڈ پریشر کی روک تھام کیلئے صوبے کی بالغ آبادی کیلئے صرف ساڑھے تین روپے فی کس مختص کیے، ساڑھے تین روپے میں کینسر، شوگر اور بلڈ پریشر کی روک تھام کیسے ہوگی؟ بجٹ میں یہ نہیں بتایا گیا۔

بجٹ 2019-20ءمیں کینسر، شوگر اور بلڈ پریشر سمیت غیر متعدی امراض کی روک تھام کیلئے صرف 20 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی، پنجاب کی ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد بالغ آبادی کیلئے یہ رقم صرف ساڑھے تین روپے فی کس بنتی ہے، اس قدر قلیل رقم سے صوبے میں غیر متعدی امراض کی روک تھام کیسے ممکن ہوگی۔

 بجٹ تفصیلات میں اس کا ذکر موجود نہیں ہے۔ اس کے علاوہ متعدی امراض کی روک تھام کیلئے بھی صرف 4 کروڑ 20 لاکھ روپے کی قلیل رقم مختص کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer