ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف سے آج ماڈل ٹاون کیمپ آفس میں اولڈ راوینز کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، "ماضی پر نظر دوڑاتا ہوں تو اپنے ہم جماعت اور دوست یاد آتے ہیں جن میں سے بہت سے اللہ کو پیارے ہوگئے. ان کے ساتھ گزرا وقت ایسی نا قابلِ فراموش یادیں ہیں کہ جن کو جب بھی یاد کروں تو آنکھیں خوشی و غم کے ملے جلے جذبات سے اشکبار ہو جاتی ہیں. مجھے ایک راوین، یعنی گورنمنٹ کالج کا طالب علم ہونے پر فخر ہے. "
وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ آج اولڈ راوین یونین کے وفد سے ملاقات نے زمانہِ طالب علمی کے اس دور کی یاد تازہ کردی جب گورنمنٹ کالج لاہور میں ہم زیر تعلیم تھے. یہ وہ سنہری دور تھا جب اساتذہ اپنے طالب علموں کی اپنے بچوں کی طرح تعلیم و تربیت کیلئے دن رات محنت کرتے تھے اور شاگرد اپنے اساتذہ کی قدر کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھتے تھے.
ماضی پر نظر دوڑاتا ہوں تو اپنے ہم جماعت اور دوست یاد آتے ہیں جن میں سے بہت سے اللہ کو پیارے ہوگئے. ان کے ساتھ گزرا وقت ایسی نا قابلِ فراموش یادیں ہیں کہ جن کو جب بھی یاد کروں تو آنکھیں خوشی و غم کے ملے جلے جذبات سے اشکبار ہو جاتی ہیں. مجھے ایک راوین، یعنی گورنمنٹ کالج کا طالب علم ہونے پر فخر ہے.
میری یہ دعا ہے کہ یہ عظیم مادر علمی رہتی دنیا تک علم کی روشنی پھیلاتا رہے اور اس کے طالب علم پوری دنیا میں اسکا نام روشن کرتے رہیں.