ویب ڈیسک : فیس بک کی جانب سے ایک پروگرام تشکیل دیا جارہا ہے جس کے تحت 2022 کےآخر تک ان تخلیق کاروں کو دینے کیلئےایک ارب ڈالر مختص کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک کی جانب سے ایک پروگرام تشکیل دیا جارہا ہے جس کے تحت 2022 کےآخر تک ان تخلیق کاروں کو دینے کیلئےایک ارب ڈالر مختص کیے جائیں گے۔فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نےلکھاہے کہ اس اقدام کا مقصد فیس بک کو "لاکھوں تخلیق کاروں کے روزگارکابہترین پلیٹ فارم" بنانا ہے۔ یہ اقدام انسٹاگرام اور فیس بک پر ہزاروں یا لاکھوں کی تعداد میں فالورز رکھنے والے صارفین کے لیے ہے یا پھر ان مشہور شخصیات کے لیے ہوگا جو اپنے سوشل نیٹ ورک کے ذریعے دوسروں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہ ایسے افراد کو اپنی جانب راغب کرنے کی وسیع تر کاوشوں کا ایک حصہ ہوگا۔
فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ ایک بلین ڈالر کی رقم کوہر قسم کے تخلیق کاروں کیلئےمختص کیاجائےگا،خاص طور پر جو فیس بک پر اصل مواد بھجواتےہیں۔
فیس بک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ انفلوئینسرز فیس بک اور انسٹاگرام کی مخصوص خصوصیات کا استعمال کرکے یا کچھ سنگ میل طے کرکے رقم کما سکیں گے۔ مثال کے طور پر انسٹاگرام پر موجود فیچر ریئلز پر مقبول ویڈیوز بنانے اور آئی جی ٹی وی ویڈیوز پر اشتہارات چلانے پر معاوضہ مل سکتا ہے اس کے علاوہ تخلیق کار مستقل بنیاد پر لائیو سٹریم کرکے بھی نقد رقم کما سکتے ہیں۔